سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد(ایمرا نیوز آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے وزیراعظم ہاو¿س میں قیام کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسلامی فوجی کے اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں وفد بھی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہے جو پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔
سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل ان کا سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا