صفحہ اول / رنویرسنگھ کیوں رو پڑے؟ جانیئے

رنویرسنگھ کیوں رو پڑے؟ جانیئے

لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) رنویرسنگھ کو بالی ووڈ میں ایک پاور فل اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے، رنویرسنگھ اصل زندگی میں بھی بہت خوش رہنے والے انسان ہیں. وہ ہر وقت خوشگوار موڈ میں رہتے ہیں، اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہت لاتے رہتے ہیں، لیکن حال ہی میں ایک شو میں رنویرسنگھ کو روتا دیکھ کر سب لوگ اُداس ہوگئے.
رنویرسنگھ اور عالیہ بھٹ آج کل اپنی نئی فلم گلی بوائے کی تشہری میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں رنویرسنگھ اور عالیہ بھٹ انڈین ڈانس شو میں شرکت کی. اس دوران ایک خاص پرفارمنس دیکھ کر رنویرسنگھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے اس دوران عالیہ بھی رو پڑی تھی، دراصل یہ خاص پرفارمنس رنویر سنگھ کی زندگی کے اوپر بنائی گئی تھی کہ کس طرح انہوں نے مشکلات کا سامنا کرکے اس مقام تک پہنچے.اس موقع پر رنویر سنگھ کا کہناتھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسی ڈانس شو میں جائو گا اور کوئی میری زندگی کے اوپر کوئی ڈانس پرفارمنس بنا سکتا ہے،یہ سب سے زیادہ چھو لینے والی چیز ہے جوکسی نے میرے لیے بنائی ہے.

یہ بھی پڑھیں

روزنامہ ایمرا 26-11-2022