انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں ملک کے اندر تمام ویب ٹریفک کو حکومتی ٹیلی کام ادارے روسکومنازور کے منظور کردہ روٹنگ پوائنٹس پر ری ڈائریکٹ کردیں گی.
ماسکو(ایمرا نیوز آن لائن)روس نے عارضی طور پر پورے ملک کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس منصوبے کے تحت روسی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں یا آئی ایس پی ایس ملک کے اندر تمام ویب ٹریفک کو حکومتی ٹیلی کام ادارے روسکومنازور کے منظور کردہ روٹنگ پوائنٹس پر ری ڈائریکٹ کردیں گی۔زی ڈی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت بیشتر ممالک کی طرح روس میں بھی انٹرنیٹ ٹریفک کو عالمی سسٹمز کو استعمال کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ڈیوائسز کو آن لائن کنکٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔روس کی جانب سے عارضی طور پر انٹرنیٹ کو منقطع کرنے کا تجربہ اگلے چند ہفتوں میں ہوگا۔اس تجربے کے دوران روس انٹرنیٹ کے لیے اپنے ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس)، ویب ڈومین ڈائریکٹری اور ایڈریسز پر انحصار کرے گا۔اس تجربے کو یکم اپریل سے پہلے مکمل کیا جائے گا تاہم ابھی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔یہ تجربہ روس کے ڈیجیٹل اکانومی نیشنل پروگرام کے تحت ہوگا، یہ مجوزہ قانون گزشتہ سال پیش کیا گیا تھا جس کا مقصد روسی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو اس وقت بھی تحفظ فراہم کرنا ہے جب دیگر کمپنیاں روس کے لیے انٹرنیٹ سروسز کاٹ دیں۔روسی حکومت کے اس پروگرام کا مقصد غیرملکی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر انحصار ختم کرنا اور روس کو اس حوالے سے خودمختار کرنا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سائبر حملے سے بھی تحفظ مل سکے۔رپورٹ کے مطابق تمام انٹرنیٹ ٹریفک حکومتی روٹنگ پوائنٹس کے ذریعے کنٹرول کرنے سے ماسکو کو ویب سنسرشپ سسٹم کی تشکیل دینے کا موقع بھی ملے گا جیسا چین میں ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام انٹرنیٹ ٹریفک حکومتی روٹنگ پوائنٹس کے ذریعے کنٹرول کرنے سے ماسکو کو ویب سنسرشپ سسٹم کی تشکیل دینے کا موقع بھی ملے گا جیسا چین میں ہورہا ہے۔روس نے اس منصوبے پر اس وقت کام شروع کیا جب ناٹو کی جانب روس کے خلاف سالانہ سائبر وار گیمز کا عمل تیز کردیا گیا جبکہ امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے بھی روس پر سائبر حملوں کے بعد پابندیاں لگانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER Apple April Arfakareem ARY AryNews August Autumn BadshahiMasjid balakot BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kuwait lahore larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November russia tv
یہ بھی پڑھیں
خلا میں سب سے طویل عرصہ رہنے والے روسی خلاباز کا انتقال
ماسکو (ایمر انیوز )خلا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے روسی خلا باز …