کوٹ ادو پاور کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 43 فیصد اضافہ
اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی)جولائی تا ستمبر( کے دوران کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کے اے پی سی او) کے بعد از ٹیکس منافع میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی سے ستمبر 2018کے لئے کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 3116 ملین روے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 2181 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 935 ملین روپے یعنی 43 فیصد کا اضافہ ہونے سے کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 2.48 روپے کے مقابلہ میں 3.54 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔