اوپی ڈی بند ، آپریشن بھی نہیں کیے جارہے ، مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، ینگ ڈاکٹر ز کا اعلان
کراچی(ایمرا نیوز آن لائن)سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض رل گئے، اوپی ڈی بند ہیں جبکہ آپریشن بھی نہیں کیے جارہے ہیں ، مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے متعلق بیان لالی پاپ دینے کے مترادف ہے ، تفصیلات کے مطابق اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز اپنے موقف پر ڈٹ گئے ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تو بدھ سے احتجاج کریں ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے اعلان کیا کہ سندھ بھر کے اسپتالوں میں بدھ کی صبح اوپی ڈی بند کردی گئیں اور معمول کے آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اوپی ڈی شٹ ڈاؤن کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ، ینگ ڈاکٹرز عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر کی جائیں وزیر اعلیٰ سندھ نے 30 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ دیا تھا لیکن سمری اب تک وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود ہے جس پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجہ نہیں بتائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا احتجاج جاری رکھا جائے گا ، ڈاکٹروں کے اعلان کے بعد سرکاری اسپتالوں میں کام بند ہے جبکہ ایمرجنسی میں مریضوں کو دیکھا جارہا ہے ۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER Apple April Arfakareem ARY AryNews August Autumn BadshahiMasjid balakot BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES health HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kuwait lahore larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November pakistan
یہ بھی پڑھیں
بیماریاں ختم کرنے میں یہ کانٹے دار پھل مددگار
کئی افراد صرف سیب، کیلے، انگور اور نارنگی جیسے پھلوں کے فوائد کے بارے میں …