کراچی (ایمرا نیوز آن لائن) کراچی میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے دو کارکن جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلرز ایک بار پھر سے سرگرم ہو گئے ، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کے دو کارکنان کو قتل کر دیا گیا ہے۔سائٹ ایریا میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن عبدالرحمن جب کہ اورنگی ٹاو¿ن ساڑھے گیارہ میں پچپن سالہ شفقت کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔مقتول شفقت ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا اور اس نے کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے تفتیش کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کو قابو نہیں کیا گیا تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔شہر میں امن قائم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔پولیس چیف نے ڈی آئی جی ویسٹ سے دونوں واقعات کی تحقیاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کراچی میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے