متعلقہ اداروں کو اکاونٹس ٹریک کرکے انہیں سمجھانے کی ہدایت اور اکاونٹ بلاک کرنے کا حکم
اسلام آباد(ایمرا نیوز آن لائن) وزارت داخلہ نے وی وی آئی پی وفد کی پاکستان آمد کےخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے میں ملوث 5 تنظیموں کی نشاندہی کردی۔وزارت کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس کو ٹریک کریں اور ان تظیموں کو سمجھائیں کہ وفد کےخلاف منفی پروپگینڈے سے باز رہیں۔ان تنظمیوں کی نشاندہی تعمیرِ وطن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کراچی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور، تحریکِ حمایتِ مظلومینِ جہانِ پاکستان اور شیعہ وحدت کے طور پر ہوئی ہے۔یہ مراسلہ جو سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتا رہا ہے، اس میں کہا گیا کہ زیادہ تر فزیکل اور ڈیجیٹل سرگرمیاں کراچی سے ہورہی تھیں، ساتھ میں ہی یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک 19 فیس بک پیجز اور 20 ٹوئٹر یو آر ایلز کو بلاک کرنے کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا۔مراسلے میں متعلقہ انتظامیہ سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر ان اکاؤنٹس کو بلاک کریں۔اس حوالے سے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کہا گیا کہ وہ ان لوگوں کو ٹریک کریں اور اکاو¿نٹس بلاک کریں۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ’وی وی آئی پی وفد کے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے دورے سے متعلق مبینہ طور پر منفی تصور پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جارہی ہے اور مخصوص مقاصد، مذموم مفادات یا ایجنڈے کے لیے وی وی آئی پی وفد یا پاکستان حکومت کو بدنام کیا جارہا‘۔اس تمام معاملے پر جب وزارت داخلہ کے سینئر حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس مراسلے کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER Apple April Arfakareem ARY AryNews August Autumn BadshahiMasjid balakot BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kuwait lahore larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November pakistan socila media
یہ بھی پڑھیں
خلا میں سب سے طویل عرصہ رہنے والے روسی خلاباز کا انتقال
ماسکو (ایمر انیوز )خلا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے روسی خلا باز …