لاہور (میڈیا 92 نیوز/آن لائن)
ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے خلاف اینٹی کرپشن نےمقدمہ درج کرلیا. اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے اعلی افسران کے خلاف دو الگ الگ ایف آئی آرز درج کیں. اینٹی کرپشن نے ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی شامل کرنے کے معاملہ پر ڈی جی ایل ڈی اے کو ایف آئی آر میں نامزد کیا
ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے20 کنال سرکاری رقبہ پر سوسائٹی کے داخلی راستہ تک سڑک بنا دی گئی.اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ہیں. ایم پی اے نذیر چوہان کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا.
اینٹی کرپشن نے دوسری ایف آئی آر جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ سٹیڈیم کی غیر قانونی تعمیر کے معاملہ پر درج کی گئی. جوبلی ٹاؤن میں 51کنال رقبہ پر ایل ڈی اے بورڈ سے منظوری کے بغیر سٹیڈیم تعمیر کیلئے اراضی الاٹ کردی گئی. ایل ڈی اے افسران نے پارک کیلئے مختص اراضی غیرقانونی طور پر کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے الاٹ کردی.
اینٹی کرپشن نے کرکٹ اسٹیڈیم کی غیرقانونی تعمیر پر ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے ظریف ستی کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ اسٹیڈیم کی غیر قانونی تعمیر پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا