صفحہ اول / وزیر خارجہ 24 سے 27 فروری تک جاپان کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ 24 سے 27 فروری تک جاپان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (ایمرا نیوز آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 24 سے 27 فروری تک جاپان کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ جاپانی ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 24 فروری بروز اتوار سے 27 فروری تک جاپان کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ جاپانی ہم منصب سمیت وہاں پر دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے اس کے علاوہ دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔( جاوید/ اشفاق)

یہ بھی پڑھیں

روزنامہ اپنا ملتان،26جون2022