ترک قوم کا پاکستان کے ساتھ گہرا رشتہ ہے، برابری کی بنیادوں پر دو طرفہ تجارت کریں گے، تولگا اوچک
کراچی(ایمرا نیوز آن لائن) ترکی کے قونصل جنرل تولگا اوچک نے کہا ہے کہ صدر طیب ارودگان اگلے ماہ پاکستان کے دورے کے موقع پر بڑا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی پاکستان کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر تجارت کرے گا، پاکستان کے ساتھ ترکی کا اٹوٹ رشتہ ہے جو آنے والے وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوگا۔ ای کامرس کے تحت پاکستان آنے والے ترکی کی ٹاپ ٹین کمپنیوں کے وفد کے سربراہوں پر مشتمل اعلی سطحی وفد کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ بی ٹی بی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل تولگا اوچک نے کہا کہ ترکی برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ نا صرف دفاعی تعاون بلکہ ٹیکنالوجی اورکاروبار کے ہر شعبے میں شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے سی پیک منصوبوں میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے، ان منصوبوں میں شراکت کے لئے ترکی کی اعلی قیادت پاکستان سے رابطے میں ہے۔تولگا اوچک نے کہا کہ ترکی کا تجارتی حجم 200 ارب ڈالر ہے جبکہ برابری کی بنیادوں پر تجارت سے پاکستان کی برآمدات کر فروغ حاصل ہوگا۔ ترکی کے قونصل جنرلنے کہا کہ ای کامرس کے تحت بی ٹو بی کے ذریعے پاکستان کے ایس ایم ای شعبے کے کاروباری شراکت کے مواقع میسر آئے ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کا ایس ایم ای شعبہ ترقی کرے اس شعبے کے چھوٹی صنعتوں کے فروغ سے مقامی سطح پر ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے۔ممبر ٹرکش الیکٹرو ٹیکنالوجی (ٹی ای ٹی) ہکان اوزترک نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران کراچی اور لاہور کے صنعتکاروں اور چیمبرز کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کو بڑھایا جاسکے۔ اس موقع پر ای کامرس کے نائب صدر عمیر نظام نے بتایا کہ ترکی کی سرفہرست 13 کمپنیوں کا 20 رکنی وفد پانچ روزہ دورے کے دوران الیکٹریکل اور الیکٹرانکس کے شعبے میں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے معاہدے کرے گا۔ وفد کراچی کے بعد لاہور میں بھی مختلف کمپنیوں کے ساتھ بی ٹو بی کرے گا۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER Apple April Arfakareem ARY AryNews August Autumn BadshahiMasjid balakot BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews GIKI GREE Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC lahore larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November turkey
یہ بھی پڑھیں
روزنامہ ایمرا 07-08-2023arda wigs custom jerseys wig store cheap human hair wigs adidas yeezy boost best wigs custom nfl jersey best male sex toys cheap jordan 1 custom jersey nike air jordan red nike air jordan 1s adidas yeezy womens blonde wig with bangs nike air jordan mens shoes
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …