طلاق سے ایک دن پہلے مجھے گھر والوں نے مکمل سپورٹ دیریڈیو شو میں اداکارہ کا پہلی بار انکشاف
ممبئی (ایمرا نیوز آن لائن)نامور بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کرینہ کپور شو میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ ارباز خان کی طلاق سے ایک دن پہلے کیا ہواتھا۔اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے خوشحال جوڑی تصور کیاجاتا تھا تاہم تین سال قبل اچانک دونوں نے اپنی 18 سالہ شادی کا اختتام طلاق کی صورت میں کیا۔دونوں کی طلاق کے بارے میں سن کر ان کے مداح ششدر رہ گئے لیکن ملائکہ اروڑا اورارباز نے مداحوں کو طلاق کی وجہ بتانے سے گریزکیا۔تاہم اب ملائکہ اروڑا نے کرینہ کپو کے ریڈیو شو میں ارباز خان سے اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے ہیں۔ اور بتایا ہے کہ طلاق سے ایک روز قبل کیا ہواتھا۔ ملائکہ اروڑا نے کہا طلاق سے ایک روز پہلے پورا خاندان میرے ساتھ بیٹھا تھا اور مجھ سے میرے فیصلے کے متعلق پوچھا جارہا تھا کہ کیا واقعی میں اپنے فیصلے پر سوفیصد پریقین ہوں، وہ سب لوگ میرے لیے فکر مند تھے۔ملائکہ اروڑا نے کہا میرے لیے 18 سالہ رشتہ ختم کرنا آسان نہیں تھا تاہم ہر کسی نے کہا اگر تمہارایہی فیصلہ ہے تو ہمیں تم پر فخر ہے، تم ایک مضبوط خاتون ہو، اس وقت مجھے میرے گھر والوں کی حمایت کی ضرورت تھی۔ یہ سچ ہے کہ انسان کے لیے طلاق کے بعد آگے بڑھنا آسان نہیں ہے لیکن میرے لیے خوشی زیادہ معنی رکھتی ہے کیونکہ جب ایک جوڑا شادی شدہ زندگی میں خوش نہیں رہتا تو یہ ان کے بچوں کے لیے نقصان دہ ہوتاہے۔ طلاق سے ایک دن پہلے مجھے گھر والوں نے مکمل سپورٹ دی۔واضح رہے کہ ارباز خان اورملائکہ اروڑا کے درمیان 18 سالہ شادی کا اختتام تین سال قبل ہواتھا اوراب دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER Apple April Arfakareem ARY AryNews August Autumn BadshahiMasjid balakot bollywood BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews GIKI GREE Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC lahore larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaika arora mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November
یہ بھی پڑھیں
روزنامہ ایمرا 07-08-2023arda wigs custom jerseys wig store cheap human hair wigs adidas yeezy boost best wigs custom nfl jersey best male sex toys cheap jordan 1 custom jersey nike air jordan red nike air jordan 1s adidas yeezy womens blonde wig with bangs nike air jordan mens shoes
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …