ایپلی کیشن پرگراں فروشی،ملاوٹ اورذخیرہ اندوزی کی شکایات بھی ارسال ہوسکیں گی،شہری نئی ایپلی کیشن انسٹال کرلیں‘کمشنر
کراچی(ایمرا نیوز آن لائن)شہری انتظامیہ نے مہنگائی پر قابو پانے اور شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیائے خورو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ موبائل فون میں ایپلی کیشن انسٹال کریں اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اشیائے خورو نوش کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کے لئے شہریوں کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔کمشنر کراچی کے مطابق قیمتیں کنٹرول کر نے میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ موبائل ایپلی کیشن کی موثر انداز میں تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ، موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہری سبزی، گوشت، مرغی، کریانہ، بیکری آٹئمز کی قیمتوں سے باخبر رہ سکیں گے۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی ہے کہ ایپلی کیشن کی تشہیر اور موثر بنانے کیلیے تمام متعلقہ تجارتی انجمنوں سے بھی اشتراک عمل کو فروغ دیں اور فروٹس سیلرز ایسوسی ایشنز، ویجیٹبل سیلرز ایسوسی ایشنزاور کرایانہ ایسوسی ایشنز ، پولٹری ایسوسی ایشنز اور دیگر متعلقہ تنظیموں سے رابطہ کرکے انھیں اس سہولت سے آگاہ کریں تاکہ لوگوں کو اشیائے خورو نوش خریدنے سے قبل اس کی سرکاری طور پر مقرر کی جانے والی صحیح نرخ معلوم ہو اور وہ زائد قیمت سے متعلق اپنی شکایت درج کر اسکیں۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER Apple April Arfakareem ARY AryNews August Autumn BadshahiMasjid balakot BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews GIKI GREE Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie IndiaNews Indonesia JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC lahore larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November pakistan
یہ بھی پڑھیں
خلا میں سب سے طویل عرصہ رہنے والے روسی خلاباز کا انتقال
ماسکو (ایمر انیوز )خلا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے روسی خلا باز …