اسلام آباد (ایمرا نیوز آن لائن)ایک ارب 25کروڑ سیاح سالانہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ ورلڈ ٹور آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سیاحت کے شعبہ میں فرانس سب سے آگے ہے جبکہ دنیا کے 34مختلف ممالک کی معیشت کا انحصار ہی سیاحت پر ہے۔ سیاحت کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں سیاحت کے فروغ سے سالانہ اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ 88لاکھ مقامی سیاح خیبر پختونخوا سیرو تفریح کیلئے آتے ہیں جس سے صوبے کو 12.26ارب روپے کی آمدن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحتی مقامات دنیا کے دیگر مقامات کے مقابلہ میں زیادہ پرکشش ہیں تاہم سیاحت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں سیاحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔
سالانہ 1ارب 25کروڑ سیاہ مختلف ممالک کا سفر کرتے ہیں ، ورلڈ ٹور آرگنائزیشن