کابینہ نے ڈاکٹرز کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری دے دی
کراچی(ایمرا نیوز آن لائن) سندھ کابینہ نے ڈاکٹرز کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری ، صوبائی وزراء، مشیر ، معاون خصوصی اور متعلقہ افسران ہوئے۔اجلاس میں سندھ کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر کرنے اور سروس اسٹیکچر تھری ٹائرز فارمولا کرنے پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ڈاکٹرز کے تمام الاﺅنسز دیگر صوبوں خاص طور پنجاب کے برابر کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران کابینہ نے ڈاکٹروں کے لئے نیا سیلری پیکج پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری دیدی۔نئے سیلری پیکج کے مطابق دس ہزار روپے ماہانہ پوسٹ گریجویٹ کو اضافی دیا جائے گا* 15000 فی ماہ تمام ہاﺅس افسران کو اضافی دیا جائے گا* محکمہ صحت تمام ڈاکٹروں، گریڈ 17 سے 20 گریڈ تک کے سیلری اسٹیکچر پر نظر ثانی کرے گا کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان تمام الاﺅنسس اور تنخواہوں کا جائزے کے بعد 5.6 بلین روپے سالانہ خزانے پربوجھ ہوگا،اس موقع پر کابینہ کے بیشتر ممبران نے ڈاکٹروں کی تنخواہ بڑھانے کو پروفارمینس یا اچھی کارکردگی سے منسوب کرنے کی تجویز دی۔تاہم کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اب قانون سازی ہوگی جس گے تحت سیلری کا اضافہ صحت، تعلیم اور دیگر اداروں میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید ڈاکٹروں کو مقرر کرنے کی ہدایت دیدی۔ نئے ڈاکٹروں کی نئی بھتری مخصوص اسپتالوں میں ہوگی وہاں سے ٹرانسفر نہیں ہو سکے گا۔ڈاکٹرز کی نئی سیلری کا اطلاق فروری سے ہوگا، واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہیں اور مراعات پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر کرنے کیلئے احتجاج کیا تھا اور اسپتالوں میں کام بند کردیا تھا 4 روزہ ہڑتال کے بعد پانچویں روز سندھ حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوئے تھے جس میں معاملات طے پائے تھے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER Apple April Arfakareem ARY AryNews August Autumn BadshahiMasjid balakot BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews GIKI GREE Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie IndiaNews Indonesia JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November pakistan
یہ بھی پڑھیں
روزنامہ ایمرا 07-08-2023arda wigs custom jerseys wig store cheap human hair wigs adidas yeezy boost best wigs custom nfl jersey best male sex toys cheap jordan 1 custom jersey nike air jordan red nike air jordan 1s adidas yeezy womens blonde wig with bangs nike air jordan mens shoes
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …