ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف عہدے سے مستعفی ہوگئے

تہران(ایمرا نیوز آن لائن) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جواد ظریف نے اپنی خدمات مزید جاری رکھنے سے معذرت کی ہے تاہم ان کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔واضح رہے جواد ظریف کا عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں اہم ترین کردار رہا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی شراکت کے خاتمے کے بعد اس معاہدے کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر آج سے اسلام آباد سے کے ٹو تک سائیکلنگ کریں گی

اسلام آباد:آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک …