صفحہ اول / امریکہ پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ،برطانیہ ، دوسرے چین کا تیسرا نمبر

امریکہ پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ،برطانیہ ، دوسرے چین کا تیسرا نمبر

امریکا نے رواں مالی سال پاکستان سے 2 ارب 36 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان خریدا ، اسٹیٹ بینک
اسلام آباد(ایمرا نیوز آن لائن)رواں مالی سال اب تک امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار رہا جب کہ برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں پاکستان سے 2 ارب 36 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان خریدا ہے۔سات مہینوں میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں امریکی خریداری کا حصہ 17 فیصد رہا۔اسی عرصے کے دوران برطانیہ نے پاکستان سے ایک ارب 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر جب کہ چین نے ایک ارب 3 کروڑ 18لاکھ ڈالر کا سامان خریدا۔مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی مصنوعات کے دس بڑے خریداروں نے مجموعی برآمدات کا 63 فیصد مال خریدا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پر مجموعی قرض 40ہزار 279ارب روہے ہوگیا

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پرمجموعی قرض اکتوبرمیں 40 ہزار279 ارب روپے ہوگیا۔ مرکزی بنک …