پی ایس ایل سیزن فورکرکٹ میچز کی سیکیورٹی اورٹریفک کے مجموعی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
کراچی(ایمرا نیوز آن لائن)آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پی ایس ایل سیزن فورکرکٹ میچز کی سیکیورٹی اورٹریفک کے مجموعی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔آئی جی سندھ نے اجلاس میں شریک اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اور کراچی کے ایڈیشنل آئی جیز سمیت ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،زونل ڈی آئی جیز اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ کو ہدایات دیں کہ تفویض کردہ فرائض اور ذمہ داریوں کو انتہائی مستعداورمتحرک رہتے ہوئے انجام دیکر اس میگا ایونٹ کو پرامن اور کامیاب بنایا جائے ۔س موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ،ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی ٹریفک نے باالترتیب ائیرپورٹ تا ہوٹل،ہوٹل تا اسٹیڈیم سیکیورٹی سمیت ٹریفک بشمول متبادل روٹس،پارکنگ ایریاز پر مجموعی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ اس میگا ایونٹ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں،غیرملکی مندوبین/مہمانوں/اسٹاف کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکیورٹی پروٹوکول کو یقینی بنایا جائے جبکہ ہوٹلز میں انتظامیہ کے تعاون پولیس لائژن ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ تاہوٹلز اور ہوٹلز تا اسٹیڈیم جملہ گزرگاہوں،اسٹیڈیم کے اندرونی اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیکر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او سے مانیٹرنگ اور دیگر ضروری اقدامات کو عین کنٹی جینسی پلان کے مطابق موثراور مربوط بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر خصوصی فوکس رکھتے ہوئے ناصرف مجموعی امور کو ٹھوس بنایا جائے بلکہ پولیس ریزرو پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھنے کے لیئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کرکٹ سیزن فور کے مجموعی سیکیورٹی/ ٹریفک اقدامات کو پولیس اپنے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت نا صرف کامیاب بنائے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اورکراچی کے عوام کیجانب سے امن اور محبت کے پیغام کو بھی عام کرے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل کرکٹ سیکیورٹی/ٹریفک ودیگر ضروری اقدامات کے تحت ایسٹ کے 7720، ساوتھ کے 2260،ایس ایس یو کے565،ٹریفک کے 1780جبکہ اسپیشل برانچ کے 788سمیت مجموعی طور پر13112 پولیس افسران اور جوانوں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER Apple April Arfakareem ARY AryNews August Autumn BadshahiMasjid balakot BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews FAST FC Feb Fortress Gawadar GC Generation GeoNews GIKI GREE Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie IndiaNews JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan Kashmir kasur KFC larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November pakistan
یہ بھی پڑھیں
روزنامہ ایمرا 07-08-2023arda wigs custom jerseys wig store cheap human hair wigs adidas yeezy boost best wigs custom nfl jersey best male sex toys cheap jordan 1 custom jersey nike air jordan red nike air jordan 1s adidas yeezy womens blonde wig with bangs nike air jordan mens shoes
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …