ہمیں مجبور کیا تو ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں، چاہتے ہیں بھارت امن کو موقع دے، بھارت بالغ جمہوریت کی طرح مسائل حل کرے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
اسلام آباد (ایمرا نیوز آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے واضح وارننگ کے ساتھ دن کی روشنی میں کارروائی کی ہے اور پاکستان کو مجبور کیا گیا تو ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں، چاہتے ہیں کہ بھارت امن کو موقع دے، بھارت بالغ جمہوریت کی طرح مسائل حل کرے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاک فضائیہ نیپاکستانی حدود میں رہتے ہوئے ایل او سی کے پار کارروائی کی، پاک فضائیہ کا یہ اقدام بھارت کے جاری جنگی جنون کے جواب میں نہیں تھا، کارروائی کا مطلب اپنے دفاع کا حق ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فضائیہ کی کارروائی میں انسانی جانوں کے تحفظ کا خیال رکھا گیا، کارروائی کا مقصد دفاع کے حق کی صلاحیت اور عزم کا اظہار تھا، پاکستان صورتحال کو بگاڑنا نہیں چاہتا، اگر پاکستان کو مجبور کیا گیا تو پاکستان ہر صورتحال کیلئے تیار ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ہم دفاع کا نہ صرف حق رکھتے ہیں بلکہ بھرپور جوابی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، کارروائی کا واحد مقصد ہمارے اس حق کا مظاہرہ تھا جو اپنے دفاع کیلئے حاصل ہے، ہمارا کشیدگی میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم کچھ کیا گیا تو ہم تیار ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اس ہی لیے ہم نے واضح وارننگ کے ساتھ دن کی روشنی میں کارروائی کی، ہم اس راستے پر نہیں چلنا چاہتے اور چاہتے ہیں کہ بھارت امن کو موقع دے، بھارت بالغ جمہوریت کی طرح مسائل حل کرے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER Apple April Arfakareem ARY AryNews August Autumn BadshahiMasjid balakot BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews FAST FC Feb Fortress Gawadar GC Generation GeoNews GIKI GREE Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie IndiaNews JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan Kashmir kasur KFC larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November pakistan ترجمان دفتر خارجہ
یہ بھی پڑھیں
روزنامہ ایمرا 07-08-2023arda wigs custom jerseys wig store cheap human hair wigs adidas yeezy boost best wigs custom nfl jersey best male sex toys cheap jordan 1 custom jersey nike air jordan red nike air jordan 1s adidas yeezy womens blonde wig with bangs nike air jordan mens shoes
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …