لاہور(ایمرا نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس معطل کر دی گئی ہے۔ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے زبیر شفیع کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس ہفتہ میں 2 دن پیر اور جمعرات کی صبح 8 بجے لاہور سے بھارت کے لیے روانہ ہوتی تھی۔دوسری جانب لاہور سے دہلی جانے والی دوستی بس کے 3 مسافر واہگہ بارڈر پہنچ گئے ہیں جو کسٹم اور امیگریشن کلیئرنس کے بعد بھارت روانہ ہوں گے۔
