صفحہ اول / سونا فی تولہ 650 روپے مہنگا ‘ نئی قیمت بڑھ کر70000روپے ہوگئی

سونا فی تولہ 650 روپے مہنگا ‘ نئی قیمت بڑھ کر70000روپے ہوگئی

کراچی(ایمرا نیوز آن لائن)صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 650روپے اور 558روپے کا اضافہ ہوگیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر کے اضافے سے1327ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 650روپے اور 558روپے کا اضافہ ہوگیا ،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،فیصل آباد ،لاہور ،اسلام آباد ،راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر70000روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پر مجموعی قرض 40ہزار 279ارب روہے ہوگیا

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پرمجموعی قرض اکتوبرمیں 40 ہزار279 ارب روپے ہوگیا۔ مرکزی بنک …