صفحہ اول / بالی عدالت نے ایک آسٹریلوی شہری اور اس کی گرل فرینڈ کو منشیات کے مقدمہ میں 5 سال سزائے قید سنا دی

بالی عدالت نے ایک آسٹریلوی شہری اور اس کی گرل فرینڈ کو منشیات کے مقدمہ میں 5 سال سزائے قید سنا دی

سڈنی (ایمرا نیوز آن لائن) بالی میں عدالت نے ایک آسٹریلوی شہری اور اس کی گرل فرینڈ کو منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں پانچ سال سزائے قید سنا دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریذائیڈنگ جج کیتوت کیمیارسا نے بتایا کہ برانڈن جانسن اور اس کی گرل فرینڈ ریمی پلوروانتی کو منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں پانچ سال چار ماہ سزا سنائی گئی ۔ دونوں سے گرفتاری کے وقت 11.6 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی ۔ پریذائیڈنگ جج کا کہنا تھا کہ ان کا جرم سنگین تھا کیونکہ انڈونیشیائی حکومت کے انسداد منشیات پروگرام کے خلاف تھا ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پر مجموعی قرض 40ہزار 279ارب روہے ہوگیا

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان پرمجموعی قرض اکتوبرمیں 40 ہزار279 ارب روپے ہوگیا۔ مرکزی بنک …