صفحہ اول / پراپرٹی گائیڈ / منشاء بم کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

منشاء بم کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) ٹاؤن شپ پولیس نے قبضہ گروپ منشاء بم کےدوسرے بیٹے عامر منشاء کو بھی گرفتار کرلیا۔ ٹاؤن شپ پولیس ان ایکشن۔ قبضہ گروپ منشاء بم کے بیٹے عامر منشاء کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی ملک اعجاز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم عامر منشاء کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو سنگین مقدمات میں ملوث ہونے پروارڈن کی نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈویلپمنٹس اور بودلہ بلڈرز کے مابین ڈی ایچ اے ملتان میں گالف ویوز رومینزا تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

جنوبی پنجاب میں پُرتعیش رہائشی اپارٹمنٹس کی ڈیمانڈ موجود ، تعمیر وقت کی ضرورت ہے، …