ہم بلدیاتی انتخابات کی تیاریوںمیں مصروف ہیں ملاقات نہیں کرسکتے

شام معاملے پر رجب طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کو ملاقات کیلئے انتظار کرنے کا کہہ دیا
انقرہ (ایمرا نیوز آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر ماکروں نے ان سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی مگر میں نے انہیں مناسب وقت کا انتظار کرنے کا کہہ دیاکیونکہ اس وقت ہم بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کی ترک صدر سے ملنے کی خواہش پر صدر اردوان نے انہیں مناسب وقت تک کا انتظار کرنے کا کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میںکسی محفوظ علاقے کے قیام کے کنٹرول کےلئے جرمنی، فرانس یا امریکا سے رجوع نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فرانس کے صدر ماکروں نے ان سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی مگر میں نے انہیں مناسب وقت کا انتظار کرنے کا کہا تھا کیونکہ اس وقت ہم بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر آج سے اسلام آباد سے کے ٹو تک سائیکلنگ کریں گی

اسلام آباد:آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک …