صفحہ اول / مختلف / پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا بڑا اعلان

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا بڑا اعلان

پی ایس ایل4 کےلئے بھی پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پاکستان آئے گا :جاوید آفریدی
دبئی (ایمرا نیوز آن لائن)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پی ایس فور کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ پی سی بی اور تمام فرنچائز نے مل کر پاکستان میں شیڈول کے مطابق آٹھ میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے،ماضی کی طرح پشاور زلمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سب سے بڑا مقصد سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔پی ایس ایل ٹو فائنل اور پی ایس ایل تھری کی طرح پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پی ایس ایل فور میں پاکستان میں میچز کھیل کر پاکستانیوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے اور امن کا پیغام دینے میں پیش پیش ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

روزنامہ اپنا ملتان،20جنوری2022