کوئٹہ:قلعہ عبد اللہ میں شدید بارش اور برفباری،،ایمر جنسی نافذ، فوج طلب

کوئٹہ (ایمرا نیوز آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے قلعہ عبداللہ میں بارشوں اور برفباری کے پیش نظر سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے بھی مدد طلب کرلی۔ صوبائی ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال نے قلعہ عبداللہ میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے ایمرجنسی کا نفاذ قلعہ عبداللہ میں بارشوں، برفباری اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے اس کے علاوہ انتظامیہ ، پی ڈی ایم اور دیگر محکموں کو بھی ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام کی ہدایت کردی گئی ہے اس کے علاوہ مزید مخدوش صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی مدد بھی طلب کرلی گئی ہے(اشفاق خان یوسفزئی)

یہ بھی پڑھیں

آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر آج سے اسلام آباد سے کے ٹو تک سائیکلنگ کریں گی

اسلام آباد:آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک …