لاہور(ایمرا نیوزآن لائن)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز کیٹگری ون کے 29 ہسپتالوں کی فراہمی صحت کے کم سے کم معیارات پر تین روزہ تربیت مکمل کردی ۔زیر تربیت معالجین اور شعبہ صحت کے ماہرین کیٹگری ون کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انھیں مریضوں کی متعلقہ سہولتوں اور شعبوں تک دسترس، تشخیص کی سہولیات اور دیکھ بھال کی تربیت دی گئی۔
