صفحہ اول / منیب بٹ اور ایمن خان نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز افشاء کردیا

منیب بٹ اور ایمن خان نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز افشاء کردیا

کامیاب ازدواجی زندگی کا راز ایک دوسرے کو سمجھنے میں ہے منیب بٹ ،ایمن خان
لاہور (ایمرا نیوز آن لائن)معروف اداکار منیب بٹ اور انکی اہلیہ ایمن خان نے کہاہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز ایک دوسرے کو سمجھنے میں ہے ،ہم دونوں کے درمیان ایک بہترین انڈر سٹینڈنگ ہوچکی ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کامیاب شادی کیلئے میاںبیوی کے درمیان انڈرسٹینڈنگ لازمی ہے جب تک دونوں کے درمیان انڈ رسٹینڈنگ نہیں ہوتی اس وقت تک ازدواجی زندگی کامیا ب نہیں ہوسکتی ۔اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی بہت مطمئن اور خوش ہوںاورمیں خدا کاشکر اداکرتی ہوں کہ مجھے منیب جیسا جیون ساتھ ملا ۔جبکہ اداکار منیب نے بھی اسی طرح کے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایمن ایک سلجھی ہوئی بیوی ہے وہ میری ہر چھوٹی چھوٹی بات کا خیال رکھتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم دونوںنے ایک دوسرے کو سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا ۔اللہ کا شکر ہے کہ ہم دونوں کے درمیان ایک بہترین انڈ ر سٹینڈنگ ہوچکی ہے جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا اس میں پختگی آتی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

چیف سیکریٹری پنجاب کاکام کرنے سے انکار

لاہور (ایمرا نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چھٹی مکمل ہونے کے باوجود …