بھارتی پائلٹ ابھی نندن، ثانیہ مرزا کا ہیرو

نئی دہلی (ایمرا نیوز آن لائن)بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ہیرو قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن حقیقی ہیرو ہے،ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس ہمت، عظمت اور بہادری کا مظاہر کیا اس پر سارا بھارت سیلوٹ پیش کرتا ہے، آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں بھارتی حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے رہنما نے وزیر اعلی کرناٹک سے مطالبہ کیا تھا کہ ثانیہ مرزا پاکستانی بہو ہے لہذا اس سے اعزازی عہدہ واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر آج سے اسلام آباد سے کے ٹو تک سائیکلنگ کریں گی

اسلام آباد:آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک …