بھارت سے ملنے والے ڈوزیئر کی جانچ کی جا رہی ہے پھر جواب دیں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(ایمرا نیوزآن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے ملنے والے ڈوزیئر کی جانچ کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلواما واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں جدوجہد کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر سامنے آئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کے باعث پاکستان سے کشیدگی بھارت کی سیاسی ضرورت ہے۔ بھارت سے ملنے والے ڈوزیئر کی جانچ کی جا رہی ہے پھر جواب دیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کے انتقال کی انہیں کوئی اطلاع نہیں۔کچھ تنظیموں پر بھارت کو اعتراض ہےجبکہ مقبوضہ کشمیر میں بعض قوانین پر پاکستان کو اعتراض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر آج سے اسلام آباد سے کے ٹو تک سائیکلنگ کریں گی

اسلام آباد:آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک …