بھارت کا پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے، سعید اجمل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پیسہ اور تگڑے اسپانسرز ہیں جس کی وجہ سے ان کا کرکٹ بورڈ بہت مضبوط ہے۔سابق اسپنر سعید اجمل ایک شو بولنگ ایکشن ’دوسرا‘ سے متعلق گفتگو کی۔لگنے والی پابندی سے متعلق سعید اجمل نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہر چیز میں سائنس کو ڈال دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر الزام لگانے سے قبل انھوں نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو 6 ماہ کے لیے بولنگ سے روکا، ایشون کوبھی 6 ماہ ریسٹ کا کہا ، پھر بعد ازاں مجھے اور حفیظ کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمراہ اور بولر ہربھجن سنگھ کے ساتھ بھی مسئلہ تھا لیکن چونکہ وہ دونوں بھارتی کرکٹر ہیں اور پھر ان کے کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ اور اسپانسر دونوں تگڑے ہیں، اور پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے۔