خواب میں یاقوت دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یاکنیز نیک و خوب اس کو حاصل ہوگی یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیز یا عورت جو کہ وہ رکھتا ہوا اس پر حرام ہو جائے۔
کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارسا اور نیک سیرت زوجیت میں لائے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہو۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہو۔ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یاقوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) مال (2) کنیز (3) علم (4) بیٹا (5) مرد نیک (6) لڑکی کنواری۔
ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس یہ ابرو صنم بوٹی تھی یا کسی نے اس کو دی تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی مرد کمینہ اور پست قد کی خدمت میں مشغول ہو اور اس سے زحمت و تکلیف پائے اور اگر دیکھے کہ اس نے بیروج بوٹی کھائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی اس صفت کے مرد کے مال میں کچھ کھائے۔ اور دیکھنا بیروج بوٹی کا خواب میں کسی منفعت کا باعث نہیں ہوتا۔