حکومت اپنی ناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے،خورشید شاہ
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، پا رلیمنٹ سمیت ہر ادارے کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (ایمرا نیوز آن لائن ) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، پا رلیمنٹ سمیت ہر ادارے کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں حکو مت سیا سی نا تجربہ کا ری کی وجہ سے ھر معاملے پر یو ٹرن لیتی ہے ۔ سابق قائد حز ب اختلا ف سید خورشید شاہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اچھی روایات کا قیام اور استحکام ہی اصل جمہوریت ہے، حکومت سیاسی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہر معاملے پر یوٹرن لیتی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے، حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کر ئے اور غریب عوام کی مشکلا ت کا ازالہ کر ے تا کہ لو گ سکو ن کا سانس لے سکیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، پارلیمنٹ اور اس کے ہر ادارے کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، شخصیات آتی جاتی رہتی ہے مگر اداروں کی کارکردگی سے ملک مضبوط ہوتے ہیں ، اگر حکومت نے شہباز شریف کو ہٹانے کی کو شش کی تو پھر ہم بھی خاموش نہیں بیٹھے گے ایو ان میں حکومت چلا نا مشکل ہو جا ئے گا جس طرح پی ٹی آئی ارا کا ن اسمبلی کا گھیر وا کر لیتے تھے اور ٹیبل پر چڑھ جا تے تھے ہم بھی ویسا ہی کر یں گے۔