بھارتی سیاستدان نے عامر خان اور نصیر الدین شاہ غدار قرار دے دیا
ممبئی(ایمرا نیوزآن لائن) بھارتی پارٹی آر ایس ایس کے لیڈر Indresh Kumar نے عامر خان اور مشہور اداکار نصیر الدین شاہ کو غدار قرار رے دیا.ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایسے مسلمانوں کی ضرورت نہیں جو Ajmal Kasab کی طرح ہوں. ان کامزید کہنا تھا کہ جو شخص اجمل قصاب کے راستے پر چلالے گا وہ غدار ہی کہلائے گا.انہوں نے کہا کہ شاید عامر خان اور نصیر الدین شاہ اچھے اداکار ہیں لیکن ان کو وہ عزت اُس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی جب تک وہ غدار ہیں.
https://emra.tv/2019/01/29/کراچی-بینک-کا-محافظ-ہی-چور-نکلا/
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند آج کل عامر خان اور نصیر الدین شاہ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں کیونکہ ان کو لگتا ہے عامر خان اور نصیر الدین شاہ ہمیشہ پاکستان کے حق میں بات کرتے ہیں اس لیے ہندو انتہاپسند عامر خان اور نصیر الدین شاہ کو غدار قرار دے رہے ہیں، اور ان پر جھوٹے الزامات بھی لگا رہے ہیں.یاد رہے کہ کچھ دن پہلے نصیر الدین شاہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بدترین اخلاق والے کھلاڑی ہیں. جس پر ہندو انتہا پسند پھٹ پڑے تھے.