صفحہ اول / pin-post / پیٹی بھائیوں نے ٹرمپ کو مواخذے سے بچا لیا

پیٹی بھائیوں نے ٹرمپ کو مواخذے سے بچا لیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز ) ایک سال کے دوران اپنے دوسرے مواخذے کا سامنا کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینیٹ میں ہونے والے ٹرائل میں سزا سے بال بال بچ گئے۔

ٹرائل کے دوران سو رکنی سینیٹ کی دو تہائی اکثریت کو ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے الزام کی حمایت کرنا ضروری تھی جس کا مطلب یہ تھا کہ ٹرمپ کو سزا کے لیے کم از کم 17 ریپبلکنز بھی 50 ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے تاہم ہفتے کو ہونے والی ووٹنگ میں صرف سات ریپبلکنز ارکان نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا اور یوں مواخذے کے حق میں 57 ووٹس اور اس کی مخالفت میں 43 ووٹس پڑے اور ٹرمپ مواخذے کی ہزیمت سے بچ گئے۔

سینیٹ میں سماعت کے دوران ٹرائل منیجرز یا بطور استغاثہ خدمات انجام دینے والے ہاؤس کے نو اراکین نے سینیٹرز پر زور دیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی جمہوریت کے خلاف کیے گئے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں اور انہیں آئندہ ایسا کرنے سے روکنے کے لیے سزا دیں۔

یہ بھی پڑھیں

”میں نے اپنے والد کو کہا کہ اگر آپ مجھے تھپڑ ماریں گے تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی اور۔۔“کنگنا رناوت نے ماضی کاانتہائی حیران کن واقعہ سنا دی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں جگہ بناتی …