تازہ ترین خبریں
صفحہ اول / لاھور نامہ / لاہور سےسکردو کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا

لاہور سےسکردو کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا

قومی ائیرلائن کا لاہور سے شمالی علاقہ جات کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، افتتاحی پرواز لاہور سے سکردو کے لئے روانہ ہو گئی۔

پی آئی اے نے لاہور سے سکردو کے لیے فضائی سفر کا آغاز کردیا، پہلی پرواز لاہور سے سکردو روانہ ہوئی، لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہوں گی۔پہلی پرواز سے 153 مسافر روانہ ہوئے، مسافروں کی جانب سے نئی پرواز کا خیر مقدم کیا گیا۔

لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر عبدالمقدم خاں اور سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی نے مسافروں کو الوداع کیا۔ڈسٹرکٹ مینیجر عبدالمقدم خاں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اندرون ملک مسافروں کی سہولت کے لئے مختلف شہروں کو فضائی رابطہ سے منسلک کر رہی ہے۔ پی آئی اے سیاحت کے فروغ کے لئے اپنا قومی کردار ادا کر رہی ہے۔ لاہور سے سوات کے لئے بھی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پرائمری اور مڈل امتحانات کا شیڈول جاری

پرائمری اور مڈل امتحانات 2 مرحلوں میں ہونگے، ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کے اساتذہ …