صفحہ اول / لاھور نامہ / سبزہ زار میں دوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات؛ میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد

سبزہ زار میں دوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات؛ میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد

سبزہ زار میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق سبزہ زار کے علاقے نیو ٹاون کے رہائشی میاں بیوی کو تیز دھار آلہ سے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، 60 سالہ سید انیس اور پنتالیس سالہ ناصرہ بی بی کی لاشیں الگ کمروں میں تھیں،انیس کو رسیوں سے باندھ کر قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق سید انیس نے پہلی بیوی کی وفات کے بعد ناصرہ سے دوسری شادی کی تھی۔

مقتولہ ناصرہ بی بی سے کوئی اولاد نہ تھی جبکہ مقتول کی پہلی بیوی سے دو بیٹے ہیں جو برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں، اہل محلہ کے لوگوں کا کہناتھا کہ یہ ریٹائر ملازم تھے کسی کے ساتھ کوئی رنجش نہیں تھی ان کی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور میں ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کےاحکامات پر لاہورشہر کے چار تھانوں کے ایس ایچ …