صفحہ اول / لاھور نامہ / بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والاشخص تاروں سےجھول گیا

بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والاشخص تاروں سےجھول گیا

گلشن راوی کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے نامعلوم ذہنی مفلوج شہری جاں بحق ہو گیا, پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔

ایدھی ذرائع کےمطابق واقعہ فٹبال گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ذہنی مفلوج شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، اسی دوران مذکورہ شخص نے بجلی کی تاروں کو چھوا تو کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے متوفی کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔

کرنٹ لگنے کے واقعات میں اگر کوئی شخص بچ بھی جائے تو وہ عمر بھر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتا ہے علاوہ ازیں ایسے افسوسناک حادثات میں متاثرہ شخص کے بچنے کے مواقع کم ہی ہوتے ہیں،جبکہ کچھ واقعات میں متعقلہ ادارے کی جانب سے بھی لاپرواہی دیکھنے میں آتی ہے جیسا کہ گزشتہ دنوں سبزہ زار میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہوگئیں تھیں۔

بھینسیں باڑے کے قریب نہر میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران ہائی وولٹیج کی تاریں پانی میں آگریں، جس سے پانی میں موجود تمام 45 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں،بھینسوں کے مالک کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق بھینسوں کی کل مالیت 30 ملین روپے تھی، بھینسوں کے مالک نے لیسکو حکام پر الزام عائد کیا ہےکہ واقعہ عملے کی نااہلی کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

چوری ہونیوالے ٹرانسفارمر، بجلی کی تاریں کہاں گئیں؟ پتہ چل گیا

لیسکو چوہنگ سٹور سے کروڑوں روپے کے میٹریل کی چوری کے سکینڈل میں اہم پیش …