صفحہ اول / لاھور نامہ / لاہور کی صارف عدالت ریواز گارڈن میں‌ 5 مرلے کے مکان میں منتقل ، صارفین لاعلم

لاہور کی صارف عدالت ریواز گارڈن میں‌ 5 مرلے کے مکان میں منتقل ، صارفین لاعلم

صارف عدالت صارفین کی شکایت کا ازالہ کرنے کے لیے لاہور کی اہم عدالت کو ریواز گارڈن میں پانچ مرلہ کا ایک مکان کرائے پر لے کر وہاں منتقل کر دیا گیا، صارفین کو علم ہی نہیں عدالت کہاں ہے سارا دن کیس لے کر جوڈیشل کمپلیکس میں گھومتے رہتے ہیں۔

صارف عدالت لاہور کی اہم عدالت ہے جہاں پر دکانداروں کی طرف سے اشیاء خراب دینے پر ان کےخلاف دعوے دائر کیے جاتےہیں۔ یہ سپیشل عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تھی جہاں سے اس کو نکال دیا گیا اب اس عدالت کو 160ریواز گارڈن ایک مکان کرائے پر لے کر اس کو منتقل کر دیا گیا یہاں پر لگتا ہی نہیں کہ یہاں عدالت منتقل ہوئی ہے اور نہ صارفین کو علم ہے۔

بڑھتی مہنگائی کےاثرات، کریم بلاک انڈرپاس وفلائی اوور کی لاگت میں 20کروڑ کا ضافہ
صارفین سارا دن جوڈیشل کمپلیکس میں نئے کیس دائر کرنے کےلیے فائلیں پکڑے عدالت کے بارے پوچھتے رہتے ہیں جبکہ اکثر اپنے کیسوں کی تاریخیں معلوم کرنے کے لیے صارف عدالت کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق

لاہور(ویب ڈیسک)صاف پانی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی …