صفحہ اول / لاھور نامہ / انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنیکا فیصلہ

انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنیکا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا منافع خور مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس، گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈی سی مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، ڈی سی لاہور نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر بھر میں گراں فروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے۔؎

ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی صورت منافع خوروں کو نہ بخشیں، میگا سٹوروں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور ڈی سی کاؤنٹرز کو چیک کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق

لاہور(ویب ڈیسک)صاف پانی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی …