سعد رفیق اور رانا تنویر کا جادو … وزارت داخلہ نے چوہدری نثار کی … چودھری نثار نوازشریف کے ساتھ تھے … چوہدری نثارکو خواجہ آصف کے وزیر اعظم بننے پر تحفظات ، مجبور کیا گیا تو بیرون ملک چلا جاﺅں گا، شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں اظہار خیال
اسلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خواجہ آصف کے وزیر اعظم بننے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ کرپشن کا دفاع نہیں کریں گے اور نہ ہی فوج اور عدلیہ سے ٹکراﺅ کے کسی عمل کا حصہ بنیں گے اور اگر انہیں زیادہ مجبور کیا گیا تو وہ بیرون ملک چلے جائیں گے۔
اے آروائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کو وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے چوہدری نثار سے ملاقات کی جس میں چوہدری نثار نے پارٹی اور وزیر اعظم سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا اور کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کی صورت میں کسی جونیئر کے ماتحت کام نہیں کروں گا، خواجہ آصف کو وزیر اعظم بنائے جانے پر تحفظات ہیں ۔شاہد خاقان عباسی اور ایاز صادق کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
سعد رفیق اور رانا تنویر کا جادو نہ چل سکا، چوہدری نثار علی خان کو منانے کی آخری کوشش بھی ناکام
چوہدری نثار نے شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ ’کسی کی کرپشن کا دفاع نہیں کروں گا اور عدلیہ اور فوج سے ٹکراﺅ کی پالیسی میں شامل نہیں ہوں گا۔ اتوار کو اپنی پریس کانفرنس میں حالات کی خرابی کے ذمہ داروں کے نام اور اپنی وفاداری کا تذکرہ کروں گا لیکن وزیر اعظم اور پارٹی کو نہیں چھوڑوں گا، مجھے مجبور نہ کیا جائے کہ میں بیرون ملک چلا جاﺅں‘۔
Leave a Reply