پشاور:ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن ڈبلیو کے او جاپان کے زیراہتمام ورلڈ فل کنٹکٹ کراٹے ارگنائزیشن کے تعاون سے جاپان کے شہر ٹوکیو میں 13 ویں ورلڈ کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں دنیا کے 103 ممالک سے ٹیمیں شرکت کریں گے پاکستان سے بہترین ٹیم کے انتخاب کی غرض سے پاکستان ہیڈ کوارٹر چاجون کو لاہور میں ٹرائلز لئے جارہے ہیں جس میں چاروں صوبوں سے اور ازاد کشمیر گلگت بلستان سے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے ،میڈیا باتیں کرتے ہوئے انٹر نیشنل ریفریی وسیکرٹری جنرل پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن ( شیھان ) صاحبزادہ الھادی نے بتایا کہ ٹرائلز میں پاکستان تمام علاقوں سے بہترین کھلاڑیوں کوموقع دیاجارہا ہے تاکہ ورلڈ سطح کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرسکیں ، پاکستان ٹیم کی قیادت ورلڈ کلاس ریفری محمد ارشد جان ، انٹر نیشنل ریفری ( سنسی) صاحبزادہ الھادی اور فرہاد شنواری کریں گے یہ تینوں ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن جاپان کے پاکستان میں نمائندے ہیں ٹیم گیار ہ اکتوبر کو پاکستان سے جاپان کے لئے روانہ ہوگیْ
