اسلام آباد:بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد ایک اورجھٹکا ، نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81 فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔صارفین پر24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،چیئرمین نیپرا نے کہاکہ سستی بجلی ہونے کے باوجود مہنگی کیوں خریدی ، تمام ذرائع ہونے کے باوجود قوم کا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے،جتنے ٹاورتباہ ہوئے اس کا ذمہ دار کون ہے ۔ ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا میں سرکاری ڈسکوزکی ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں1روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پرسماعت کی۔ حکام نے بتایاہ ٹرانسمیشن لائنزمیں خرابی کے باعث متبادل اورمہنگے پلانٹس چلائے گئے، چئیرمین نیپرانے پوچھاکہ بجلی چارسے سات روپے میں مل رہی تومہنگی کیوں لی؟این ٹی ڈی سی حکام بولے ہائیڈل کے ٹو اور دیگرسے بجلی لینا پہلی ترجیح ہوتی ہے، ممبر نیپرابولے کہ 2016 سے 2023 تک این ٹی ڈی سی سسٹم پر133 ٹاورتباہ ہوئے،ایسی صورتحال دنیا میں کسی اورملک ہے توبتائیں ؟ این ڈی ڈی سی نے تمام ملبہ موسمیاتی تبدیلی پر ڈال دیا

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا،نیپرا نے ایک روپے 81 فی یونٹ مہنگی کردی