لاہور : محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر ماہ جون میں اجتماعی مسائل کے حل کے حوالے سے 152 شکایات کا ازخود نوٹس لیا گیا۔ 45 ازخود نوٹسز پر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ نے مجموعی طو رپر 83 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار776 روپے خرچ کئے ہیںجبکہ 107 دیگر اون موشن نوٹسز پر متعلقہ محکموں کی کارروائی میں کوئی سرکاری و سائل خرچ نہیں ہوئے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی بحالی کے 8 ازخود نوٹسز پر کارروائی میں 57644089روپے ،گٹروں کے ڈھکن لگوانے کے 6 ازخود نوٹسز پر 35992 روپے، کوڑا اٹھوانے اور گلیوں و سڑکوں کی صفائی کے 27 ازخود نوٹسز کی کارروائی پر 778832995 روپے خرچ ہوئے۔ اس دوران واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی کے 3مختلف ازخود نوٹسزپر متعلقہ اضلاع میں انتظامیہ نے 33700 روپے خرچ کرکے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیوریج لائنوں کی بحالی کے 24 ، مین ہولز کور کرنے کے 2، صفائی و کوڑا اٹھانے کے 44، واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی کے 2، پانی کے پائپوں کی مرمت کے 12 اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت کے 4 ازخود نوٹسز پر عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کارروائی میں کوئی حکومتی فنڈ خرچ نہیں ہوا۔
