لاہور : معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کے حق میں اپنی آواز اٹھائی ہے۔ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں کہا کہ زارا عابد ایک باصلاحیت ماڈل تھیں اور وہ اپنے گھر کی واحد کفیل تھیں۔انہوں نے کہا کہ جب پی آئی اے کے طیارے کا حادثہ ہوا تو حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ متاثرین کی خاندان والوں کی مالی امداد کریں گے لیکن میں نے ابھی اس حوالے سے اخبار میں ایک خبر پڑھی کہ اس طیارہ حادثے کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اس وقت اقتدار ہے ان میں سے کوئی میری آواز سن رہا ہے تو میری ان لوگوں سے درخواست ہے کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور اس حوالے سے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے وہ اس حادثے کی وجہ جاننے کا حق رکھتے ہیں۔

سنیتا مارشل کا طیارہ حادثہ کی شکار زارا عابد کیلئے انصاف کا مطالبہ