لاہور : جمعیت علما اسلام( س) کے مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین نے کہاہے کہ بجلی اور پیٹر ل قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے،پسماندہ طبقات کی محرومیوں کامداواکرنے کیلئے ارباب اقتدار واختیار کی مراعات ختم کرناہوں گی، مہنگائی، پٹرول، بجلی اور گیس قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی مولانا ایوب خان ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی قاری واحد بخش قاری رحمت اللہ لاشاری انجینئر خالد ٹیپو عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کے اضافے سے مہنگائی کا طوفانِ بدتمیزی آئے گا۔ بے حس حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی میں پوری قوم کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمرتوڑ اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضا فے کو فوری واپس لے اورعوام کو احتجاج کرنے پر مجبو ر نہ کرے۔
