صفحہ اول / پاکستان / لیسکو حکام کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری،نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی

لیسکو حکام کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری،نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی


لاہور:لیسکو حکام کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری،ڈیفنس روڈ پرنجی ہاوسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ انڈرگراﺅنڈ کیبل سے سوسائٹی کے پورے بلاک کو ڈائریکٹ سپلائی دی گئی تھی۔لیسکو چیف چودھری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ لیسکو رائیونڈ ڈویڑن میں ایکسیئن شہزاد حیدرچٹھہ نے ایس ڈی او لاہور پارک سب ڈویڑن شاہد ملک کے ہمراہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رات گئے کارروائی کی۔جس میں ڈیفنس روڈ پر واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے پورے بلاک کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی فراہم کی جارہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انڈرگراﺅنڈ ہیوی کیبل سے کروڑ وں روپے کی بجلی چوری کی گئی۔ایکسیئن رائیونڈ شہزاد چٹھہ کے مطابق سوسائٹی کا جی بلاک” ان الیکٹریفائیڈ” ہے ۔ابتدائی اندازے کے مطابق کروڑوں روپے کی بجلی چوری کی گئی ہے۔ایس ڈی او شاہد ملک نے صارف سحر رشید کیخلاف پولیس کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت کارروائی اور اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق مطابق مذکورہ سوسائٹی میںگزشتہ سال بھی بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

”میں نے اپنے والد کو کہا کہ اگر آپ مجھے تھپڑ ماریں گے تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی اور۔۔“کنگنا رناوت نے ماضی کاانتہائی حیران کن واقعہ سنا دی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں جگہ بناتی …