صفحہ اول / pin-post / پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست مانگ لی

پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست مانگ لی

پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا موقف ہےکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے متعلق پیپلزپارٹی کےموقف کی مخالفت کردی ہے، ن لیگ کا موقف ہے کہ قائد حزب اختلاف ن لیگ سے ہوگا۔

خیال رہے کہ 9 مارچ کو پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت ہوا تھا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کے عہدوں کے ناموں پر حتمی مشاورت کی گئی تھی۔

ترجمان پی ڈی ایم نے اعلان کیا تھاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جے یو آئی کے امیدوار کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کے …