صفحہ اول / pin-post / انٹر بینک میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

انٹر بینک میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 64 پیسے کا ہو گیاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبارکے دوران بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 87 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شرو ع ہوا اور انڈیکس 143 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 231 پوائنٹس پر پہنچ چکاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک نے میانمار فوج کی نیوز سائٹ کا صفحہ ڈیلیٹ کر دیا

سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں بغاوت کے …