جنوبی افریقن ٹیم کے ہیڈکوچ مارک باﺅچر کاکہناہے کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ سکیورٹی کا تھالیکن ہم نے خودکوجنوبی افریقہ سے بھی زیادہ محفوظ پایا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مارک باﺅچر کا کہناتھا کہ دورہ پاکستان سے بہت کچھ سیکھا،یہاں سب کچھ ایک خواب کی مانند لگا،ہیڈ کوچ جنوبی افریقہ ٹیم نے کہاکہ ہمیں یہاں ریورس سوئنگ اورگیند کے سپن ہونے کی توقع تھی،ان کاکہناتھا کہ محمدرضوان نے دونوں فارمیٹ میں بہترکھیل پیش کیا۔
