صفحہ اول / pin-post / کورونا وائرس ،لاہور کے کتنے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا اور کب تک ؟ شہریوں کیلئے اہم خبر

کورونا وائرس ،لاہور کے کتنے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا اور کب تک ؟ شہریوں کیلئے اہم خبر

کورونا کیسز کے باعث صوبائی دارلحکومت کے7 علاقوں میں 28 فروری تک سمارٹ لاک ڈاو¿ن لگا دیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے علاقے عسکری 10 بلاک اے کی گلی نمبر دو اور چار میںسمارٹ لاک ڈاو¿ن لگایا گیا ہے جب کہ عسکری 10 کے سیکٹر ایف کی بلڈنگ نمبر 20 میں بھی سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 3 ،بلاک زیڈ کی گلی نمبر3، ڈی ایچ اےفیز 2 بلاک ایس، سرور کالونی کینٹ کی گلی نمبر7 اور شاد باغ میں فضل پارک کی مین اسٹریٹ میں اسمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے علاقے میں بنیادی ضروریات کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی جب کہ دیگر علاقوں سے لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک نے میانمار فوج کی نیوز سائٹ کا صفحہ ڈیلیٹ کر دیا

سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں بغاوت کے …